وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے معمول کے مطابق شہر بھر کی کریانہ دکانوں، تندورز ، پٹرول پمپس ، کھاد و زرعی ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی سمیت دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں، معیاراور وزن کوبھی چیک کیا پٹرول پمپس پر قیمتوں ، پیمانہ جات جبکہ کھاد کا
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے معمول کے مطابق شہر بھر کی کریانہ دکانوں، تندورز ، پٹرول پمپس ، کھاد و زرعی ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی سمیت دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں، معیاراور وزن کوبھی چیک کیا پٹرول پمپس پر قیمتوں ، پیمانہ جات جبکہ کھاد کا سٹاک و زرعی ادویات میں بھی قیمتوں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے انسپکشنز بھی باقاعدگی سے کی جا رہی ہیں تاکہ گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے انہوں نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ مقررہ قیمت پر پٹرول فروخت کریں اور پیمانہ جات پورے ہونے چاہیئں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کھاد کی قیمتوں اور زرعی ادویات کی معیاد دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ جعلی کھاد و زرعی ادویات کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی دکاندار کھاد و زرعی ادویات مقررہ قیمت پر اور معیاری فروخت کریں