خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی ملک حسن اسلم خان
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی ملک حسن اسلم خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ انہوں نے حرمین شریفین میں حاضری دی، نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
ملک حسن اسلم خان نے اپنے اس روحانی سفر کے دوران امتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی استحکام اور خوشاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عمرہ کی سعادت زندگی کا ایک عظیم لمحہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اس نے اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائی۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملک حسن اسلم خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔