November 17, 2026

کل تک طاقت اور د۔ہشت کا نشان، سرگودہا ڈویژن کا “طیفی بٹ” سب سے بڑاڈان شفقت فیصل بھٹی زندگی

FB_IMG_1772124827190

کل تک طاقت اور د۔ہشت کا نشان، سرگودہا ڈویژن کا “طیفی بٹ” سب سے بڑاڈان شفقت فیصل بھٹی زندگی کی بھیک مانگتا اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔۔۔د۔ہشت کا نشان ،عبرت کا نمونہ کیسے بنا ؟مکمل سچی کہانی ۔۔۔۔۔۔شفقت فیصل بھٹی ریکارڈ کے مطابق 13 افراد کا قا۔تل تھا ۔ اسکی کہانی 1998 میں شروع ہوئی پھر ظلم اور غارتگری کا ایسا بازار گرم کیا کہ اس کی شہرت بطور بد معاش اپنے ضلع سے نکل کر دوسرے اضلاع تک بھی پہنچ گئی، پانچ مربعوں کے مالک اس بدمعاش نے بربریت اور ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ مخالف کلیاروں نے اس کے والد کو ق۔ت۔ل کیا تھا مگر اس نے ان کے ایک کے بعد ایک کر کے آٹھ افراد کوزمین میں پہنچا دیا۔بگڑا ہوا زمیندار طاقت کے نشا میں بد مست غریب انسانوں کا خون بے فکری سے بہاتا رہا پھر ایک پلاٹ پر قبضہ کرنے لگا تو مالکان نےجو غیر زمیندار تھے سوشل میڈیا پر دھائی دی تو اس سفاک جلاد نے اس کواور اس کے خاندان کو نیست و نابود کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی خاندان کے پانچ افراد کو چن چن کر موت کی نیند سلا دیا گیا ، مقصد عبرت کا نشان بنانا تھا کہ پھر کوئی ایسی جرات نہ کرے۔ مقت۔ول خاندان کا ایک لڑکا چھپتا چھپاتا سی سی ڈی دفتر جا پہنچا۔ قا۔تل کے کارنامے پولیس سے چھپے ہوئے نہیں تھے مگر مظلوم لڑکے کی کہانی اس کی زبانی سن کر سی سی ڈی افسران بھی لرز گئے، تفتیشی ایجنسی نے خاموشی سے فائل کا آغاز کیا افسر مامور ہوئے فائل میں کاغذ لگنے شروع ہو گئے۔، فیصل نے ملک سے باہر بیٹھ کر اپنی گیم آن رکھنا چاہی اس نے علاقہ کے وڈیروں اور سیاسیوں کو کہہ کہلوا کر مقتولین کے لواحقین سے صلح کر لی اور پاکستان واپس آنے کا ارادہ کر لیا ، بنکاک ائیر پورٹ سے اس نے وزیراعلیٰ مریم نواز ،آئی جی پنجاب اور سہیل ظفر چٹھہ کو مخاطب کرکے ویڈیو بنائی اور کہا میری مخالفین سے صلح ہو گئی ہے ، میں خود اپنی مرضی سے پاکستان آرہا ہوں لہذا میرے ساتھ زیا،دتی نہیں ہونی چاہیے ۔۔۔۔شفقت فیصل جب اسلام آباد ایر پورٹ پر اترا تو وہ پر سکون اور ذہنی طور پر آسودہ نظر آتا تھا۔ بدمعاش کے سپورٹر اس کو بچانے کے لیے اسلام آباد ایر پورٹ پر موجود تھے، کاٹن کے سوٹ کھلے گریبان اور چپل کے کھلے سٹریپ ان کی شناخت کی چغلی کھا رہے تھے، سی سی ڈی سرگودھا کی ٹیم ائیر پورٹ کے باہر موجود تھی فوری طور پر فیصل شفقت بھٹی کو اپنی حراست میں لیا اور واپس روانہ ہوئے راستے میں کئی جگہ ٹیم سربراہ کو شک ہوا کہ انکا پیچھا ہو رہا ہے لیکن یہ رکنے کا رسک نہیں لے سکتے تھے مگر جب پیچھے کرنے والوں کے انداز مشکوک ہو گئے ۔ موٹر وے سے مگر اترتے ہی ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے سی سی ڈی کو رک کر پوزیشن لینے پر مجبور کردیا اور پھر سب نے دیکھا کہ سرگودھا کی سر زمین پر انصاف ہوا، وہ جابر جس سے پورا ڈویژن پناہ مانگتا اورڈرتا تھا اپنے انجام کو پہنچا۔