6

ٹھٹہ (رپورٹ ) عبد العزیز شیخ *ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

ٹھٹہ (رپورٹ )
عبد العزیز شیخ
*ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی*

*واپڈا کی سرکاری وائر چوری کی واردات میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے 3 کارندے گرفتار*
کروڑ روپیے سے زائد مالیت کی سرکاری وائر کے کوائل اور 20 سلور پٹیوں سے بھری ہوئی مزدا ٹرک برآمد، مقدمہ درج۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات کی احکامات پر ٹھٹہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری،ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر زیاد حسین نوناری، انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ اے ایس آئی شاہ رخ جمیل کنبھاٹی اور انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر لنک روڈ آگر محلہ ٹھٹہ پر کامیاب کارروائی کرکے مزدا ٹرک نمبر ZNA-212 میں واپڈا کی سرکاری وائر چوری کی واردات میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے 3 ملزمان شکیل ولد عبد الغنی آرائین رہائشی حیدرآباد، محمد اقبال ولد کریم بخش نوھانی بلوچ رہائشی ضلع بدین اور سروان ولد ڈہیسر میگھواڑ رہائشی ضلع بدین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واپڈا کی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری وائر اور 20 سلور پٹیوں سے بھری ہوئی مزدا ٹرک کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ SDO واپڈا سلیم سومرو، لائن سپرنٹینڈنٹ شھزاد بھرٹ، پرائیویٹ ٹھیکیدار چوہدری ناصر کی معرفت واپڈا گودام مکلی سے وائر چوری کرکے قاسم بشیر کبھاڑ والے کو بہیچتے تھے جو کہ مزدا ٹرک میں لوڈ کرکے دوسرے اضلاع میں لیکر جاتے تھے۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں تفتیش جاری ہے۔

**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں