جیکب آباد ٹک ٹاکر سارہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے مولابخش نامی شخص کو گرفتار کرلیا،
جیکب آباد ٹک ٹاکر سارہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے مولابخش نامی شخص کو گرفتار کرلیا، جبکه گرفتار شخص کا کهنا که میں نے کوئی زیادتی نہی کی سی ڈی آر نکلوائی جائے اصل مجرم کے بجائے مجھے گرفتار کیا گیا ہے میں افطاری کا سامان لینے آیا تو پولیس نے گرفتار کیا مولابخش، دوسری جانب سارہ کا بھی گرفتار ملزم مولا بخش کو پہنچانے سے انکار۔
جیکب آباد (نماٸنده دعاء) ٹک ٹاکر سارہ بلوچ سے اجتماعی زیادتی کیس میں ائیرپورٹ پولیس نے مولابخش نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو کیس کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے سارہ کیس میں گرفتار مولا بخش نے تھانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے میں سارہ کو جانتا تک نہی سی ڈی آر نکلوائی جائے اصل مجرم کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس نے مجھے گرفتار کیا ہے میں افطاری کا سامان لینے آیا تو پولیس نے گرفتار کیا میرے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری جانب تھانے پر موجود سارہ بلوچ نے میڈیا کے سامنے پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم مولا بخش کو پہچاننے سے انکار کردیا اور کہا کہ جس نمبر سے کال کرکے بلوایا گیا اس کو ٹریس کرکے ملزم پکڑا تو اب پولیس شفاف انکواٸری کرے پولیس کا کام هے۔