نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) پی ٹی سی شہدادپور میں پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) پی ٹی سی شہدادپور میں پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اسپیشل پروٹیکشن یونٹ آف سی پیک کی پاسنگ آؤٹ تقریب، ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور میں پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج میڈم ذاھدہ پروین نے معزز مہمان کا استقبال کیاتقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔بعداذاں اپنے خطاب میں ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں شمولیت ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بھاری ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے افسران قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں نوجوان افسران کا کردار نہایت اہم ہے۔ڈی آئی جی نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں میں اسناد تقسیم کیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے افسران کو خصوصی شیلڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا،
مہمانِ خصوصی نے کامیاب امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایمانداری، فرض شناسی اور جذبۂ خدمت کو مقدم رکھیں گے اور محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے۔
اس موقع پر افسران و جوانوں کے چہروں پر عزم اور ولولہ نمایاں تھا، جو اس بات کا مظہر تھا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔