October 10, 2026

قصور قصور کے نواحی علاقے موضع نوری والا حدود تھانہ گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ ماہ تلخ کلامی کے بعد

IMG-20260225-WA0218

قصور
قصور کے نواحی علاقے موضع نوری والا حدود تھانہ گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ ماہ تلخ کلامی کے بعد دوستوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کے فریق نے بھی مدعی فریق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے
درخواست کے مطابق، مدعی فریق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دو کروڑ روپیہ مالیت کا ٹریکٹر، کار، موٹر سائیکل، اناج، گھر، ڈیرہ اور دیگر قیمتی سامان کو آگ لگا کر جلا دیا
یاد رہے کہ اس سے قبل اسی واقعہ میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے
پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات