سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز گزشتہ روز سکھر کے ایک نجی اسکول میں شارٹ
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
گزشتہ روز سکھر کے ایک نجی اسکول میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس حکام فوری متحرک ہوگئے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سکھر میڈم سارہ فراز نے سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کے ہمراہ متاثرہ اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسکول پرنسپل اور اساتذہ سے آگ لگنے کے اسباب اور نقصانات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میڈم سارہ فراز کی خصوصی ہدایات پر پرائیویٹ اسکولوں میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر امیر الدین عباسی اور ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر میڈم حمیدہ جتوئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سکھر کے تمام نجی اسکولوں کے اساتذہ اور اسٹاف کے لیے سول ڈیفنس کے تحت فائر سیفٹی، ایمرجنسی انخلاء اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔میڈم حمیدہ جتوئی نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور عملے کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا پابند بنایا جائے گا۔سول ڈیفنس حکام کا کہنا تھا کہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے اساتذہ اور عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت اور مؤثر کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔اس حوالے جلد ہی پرائیویٹ اسکولوں کے ٹیچرز اور اسٹاف کا ایک میگا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔