26

*ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرادیا*

*ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرادیا*

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈین بلے بازوں نے میدان میں چھکے چوکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59، شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔

شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں