🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 23 فروری 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہیـد
🚨 (2) ڈرون حملے میں پانچ زخمی ہوئے، اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینسز پر فائرنگ کرکے آگ لگادی تو تین زخمی شہیـد ہوگئے
🚨 (3) اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہیـد کے خون کا بدلہ لیا جائےگا: حکومت کا اعلان
🚨 (4) افـغـاـ نستان میں ائیرفورس نے اسٹرائيک کیں، 100 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، اسٹرائيک انٹیلی جنس بیسڈ اور ہدف پرتھیں: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری
🚨 (5) جن ججوں نے عمران خان کو سزائیں دی ہیں۔ان سب پر مقدمے چلنے چاہئیں ۔ بیرسٹر اعتزاز احسن
🚨 (6) عمران خان کی رہائی کیلئے امن فورس بنائیں گے اور عمران خان کو رہا بھی کروائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
🚨 (7) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے
🚨 (8) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرادیا
🚨 (9) ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کیخلاف بھاری مارجن سےفتح، بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں
🚨 (10) امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے، شاندار استقبال
🚨 (11) پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
🚨 (12) راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر نے جوان لڑکی کے ساتھ شادی کردی، ویڈیوز اور تصاویر وائرل
🚨 (13) حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی
🚨 (14) کراچی میں خواتین کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار، معافی مانگ لی
🚨 (15) جنگ مسلط کرنے اور جوہری مذاکرات پر دھونس دھمکی؛ ایر_ان کا امریکا کو دندان شکن جواب
🚨 (16) نئی دہلی کی اسمبلی کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی؛ سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں
🚨 (17) ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کی گفتگو پر مشی خان کی مزاحیہ اداکاری؛ ویڈیو وائرل
🚨 (18) سانحہ گل پلازہ: بچوں کو بلایا اور بیانات لیے، انہوں نے بتایا وہ ماچس سے کھیل رہے تھے، ایس پی سٹی
🚨 (19) گوادر کے ساحل کے قریب نایاب اور خطرے سے دوچار بوہیڈ گٹارفش پکڑی گئی
🚨 (20) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جہانگیری کو برطرف کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
🚨 (21) ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو تو پھر کیا کرسکتے ہیں، رانا ثنا
🚨 (22) کراچی سے متعلق وزرا کے بیانات وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے، سندھ حکومت کا پی پی قیادت سے مطالبہ
🚨 (23) ن لیگ عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے وعدہ کرتا ہوں حکومت گرانے نہیں دینگے، راجا ناصر عباس
🚨 (24) پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کا آغاز
🚨 (25) پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
🚨 (26) بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، جسٹس محسن کے ریمارکس
🚨 (27) رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا
🚨 (28) پے در پے حادثوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا
🚨 (29) پنجاب: ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قرار
🚨 (30) پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کردیے
🚨 (31) کرکٹر عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا
🚨 (32) کراچی:کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچی جاں بحق
🚨 (33) کراچی : ڈیفنس میں ریس لگاتی کار نے غریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق، ہولناک ویڈیو وائرل
🚨 (34) کراچی: ڈیفنس حادثہ، کار سوار شہری بھی شدید تشویشناک حالت میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج
🚨 (35) کراچی سے متعلق وزرا کے بیانات وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے، سندھ حکومت کا پی پی قیادت سے مطالبہ
🚨 (36) فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے
🚨 (37) رمضان المبارک کے دوران فروری کے آخر اور مارچ کی ابتدا میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
🚨 (38) سینٹرل ایشیا کا متبادل روٹ بنالیا، آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے معاہدہ کیا: وفاقی وزیر کی بریفنگ
🚨 (39) میکسیکو: مافیا سربراہ کی فوجی آپریشن میں ہلاکت پر ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک ہوگئے
🚨 (40) ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں سمیت خود صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول ملانیا کے نام بھی شامل
🚨 (41) ٹرمپ ایر_ان پر محدود حملے اور بعد ازاں بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے: امریکی اخبار
🚨 (42) یہ نہیں ہونا چاہیےکہ اگر اوپنرز نے کچھ نہیں کیا تو نیچے بھی اسکور نہ ہو: صاحبزادہ فرحان
🚨 (43) 26 نومبر احتجاج کیس: عدم پیشی پر علیمہ خان اور دو ضامنوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری
🚨 (44) پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس 5400 سے زائد پوائنٹس کی کمی پربند
🚨 (45) بنگلادیشی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں، چیف آف جنرل اسٹاف بھی تبدیل
🚨 (46) راولپنڈی: اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ، شیشے ٹوٹ گئے، مسافر زخمی
🚨 (47) ایم کیو ایم کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن پر تحفظات کا اظہار
🚨 (48) سپریم کورٹ: ضعیف العمری کے باعث سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل
🚨 (49) کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
🚨 (50) شرح سود میں کمی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں: سی ای او اسٹاک ایکسچینج
🚨 (51) کراچی میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا