November 17, 2026

*کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید، گاڑی نذر آتش*

IMG-20260224-WA0230

*کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید، گاڑی نذر آتش*

کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس موبائل کو آگ لگادی گئی ۔

ڈی پی او کے مطابق منگل کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے بعد ازاں تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں دوران علاج مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے جس کے بعد دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی جن میں ایک ڈی ایس پی بھی شامل ہے۔

ایم ایس کے مطابق دہشت گروں کے حملے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے جن میں ایک راہگیر بھی شامل ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری زیر علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔