نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپورتھل کے کلرک ملک ناصرعباس اعوان کو
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپورتھل کے کلرک ملک ناصرعباس اعوان کو ملازمت پر بحال کردیاگیاہے۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں نے انہیں ملازمت پر بحالی پر مبارکباددیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔ واضح رہے کہ ملک ناصر عباس اعوان کاتعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوان ڈھمک سے ہے ۔وہ علاقہ کی معروف شخصیت پٹواری ملک احمد نواز اعوان مرحوم کے صاحبزاے ہیں۔ ملک ناصر عباس اعوان کا کہناہے کہ میری ملازمت پر بحالی اللہ تعالیٰ کااحسان عظیم ہے اور میں تہنیتی پیغامات بھیجنے اور نیک خواہشات کااظہارکرنے والے اپنے جملہ دوست احباب اور خیرخواہوں کاتہ دل سے مشکوروممنون ہوں۔