November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی

IMG-20260224-WA0165

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی خصوصی ہدایت پر پیرا فورس نے نواحی علاقوں چن اور آدھی کوٹ کا دورہ کیا۔ دورانِ وزٹ سبزی، فروٹ اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ریٹس چیک کیے گئے۔سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے پر تین بڑی دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور مہنگائی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔