برطانیہ میں دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے نئے قواعد نافذ۔
برطانیہ میں دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے نئے قواعد نافذ۔
جن کے تحت برطانوی پاسپورٹ نہ رکھنے والے شہری ملک میں داخلے سے روکے جا سکتے ہیں۔
برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں 25 فروری سے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے لیے نئے قوانین نافذ ہوں گے، جن کے تحت برطانوی پاسپورٹ نہ رکھنے والے شہری ملک میں داخلے سے روکے جا سکتے ہیں۔ایسے افراد کو اب الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA) یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔نئے قواعد کے مطابق امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہری بھی ETA کے بغیر برطانیہ نہیں آ سکیں گے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے اور سرحد پر کنٹیکٹ لیس آمدورفت کو ممکن بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔برطانوی اور آئرش شہری اس قواعد سے مستثنیٰ ہیں، لیکن دوہری برطانوی شہریت رکھنے والوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے درست برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ کے بغیر سفر نہ کریں تاکہ بورڈنگ سے روکنے یا تاخیر کے مسائل سے بچا جا سکے۔ ETA کے لیے درخواست ‘UK ETA’ ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے جس کی فیس 16 پاؤنڈ ہے اور زیادہ تر درخواستیں چند منٹوں میں منظور ہو جاتی ہیں۔