November 17, 2026

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ۔

IMG-20260224-WA0145

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ۔

برفانی طوفان کے باعث تقریبا 5 کروڑ 40 لاکھ افراد کیلئے انتباہ جاری کیا گیا ہے اور حکام مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ

نیو یارک(نمائندہ نائلہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں، ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث تقریباً 5 کروڑ 40 لاکھ افراد کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے اور حکام مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق چھ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے جن میں نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر، رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔برفانی طوفان کے باعث ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی عارضی معطلی سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔نیویارک سٹی میں رات 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ میئر ظہران ممدانی نے شہر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ماہرین کے مطابق نیویارک سٹی میں 18 سے 24 انچ جبکہ بعض مقامات پر 28 انچ تک برفباری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی امریکا میں پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔