November 17, 2026

تمام دوست احباب حکیم ارشد شہزاد کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔چوہدری افضل

IMG-20260224-WA0141

تمام دوست احباب حکیم ارشد شہزاد کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔چوہدری افضل

اس وقت وہ امراض قلب کے باعث میو ہسپتال زیر علاج ہے۔معروف کالم نگار

نارووال (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کالم نگار چوہدری افضل نے دنیا بھر میں پنجابی بولنے والوں اور اپنی ماں بولی سے محبت کرنے والوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ پنجابی ادب کے عظیم محسن، بے تاج بادشاہ ، کئی کتابوں کے مصنف ، اور ماں بولی کے چیئرمین دانشور و ادیب حکیم ارشد شہزاد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ اس وقت وہ امراضِ قلب کے باعث میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں اور تمام اہلِ ادب ان کی خیریت کے منتظر ہیں۔پنجابی زبان کے اس روشن چراغ نے اپنی پوری زندگی لفظوں ، محبت اور تہذیبی وقار کے نام کی۔ ان کی تحریروں نے صرف کتابوں کے اوراق ہی نہیں روشن کیے بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پنجابیوں کے دلوں میں اپنی بولی کے لیے عشق کی تازہ لہر دوڑا دی۔آج جب یہ گوہرِ نایاب بیماری کی آزمائش سے گزر رہے ہیں تو دنیا کے ہر کونے سے ان کے چاہنے والوں کے دل ان کے لیے دعاگو ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے، ان کے قلم کو دوبارہ وہی روشنی ، تاثیر اور محبت دے جس نے پنجابی ادب کی فضا کو ہمیشہ مہکائے رکھا۔زبان و ثقافت کا یہ چراغ سلامت رہے ، روشن رہے ، اور آنے والی نسلوں کو اسی طرح روشنی دیتا رہے۔