ہارون آباد کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے یکے بعد دیگرے آگ لگنے کے واقعات انتہائی افسوسناک اور کرب ناک ہیں
ہارون آباد
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے یکے بعد دیگرے آگ لگنے کے واقعات انتہائی افسوسناک اور کرب ناک ہیں سندھ حکومت اور میئر کراچی کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے اور ایسا قانون کہ جب تک کوئی شکایت نہ کرے خستہ حال عمارت کے خلاف کاروائی نہیں ہو سکتی اس میں آج ہی تبدیلی کرنے کی اشد ترین ضرورت ہے آگ لگنے کے واقعات میں حالیہ مہینوں میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے جب تک افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہے گی پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائی کا حق رکھتا ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرامز ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا پی ٹی ائی نے ہمیشہ گروہ بندی جتھہ بندی اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا اور پاکستان میں عدم برداشت کی سیاست کو پروان چڑھایا پی ٹی ائی ایسی سیاست کی خواہاں رہی ہے کہ بیٹا باپ کا گریبان پکڑ لے اور بیٹی ماں کے بال نوچے بطور وزیراعظم بانی پی ٹی ائی نے اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پسند نہ کیا اپوزیشن کی بارہا پیشکش کے باوجود بانی نے این ار مانگنے کی بات کی امریکہ میں بیٹھ کر جیل سے اے سی ایئر کولر اور گھریلو کمبل نکالنے کی بات کرتا رہا اب وقت آیا ہے تو لیٹ گیا ہے جس طرح کا کھانا بانی پی ٹی ائی کو جیل میں میسر ہے ایسا کھانا آج تک کسی کو نہیں ملا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا دوسروں کی بیماری پر سیاست کرنے والے آج ایکسپوز ہو رہے ہیں اپنی بیماری سچ ثابت کرنے کے لیے محترمہ کلثوم نواز کو مرنا پڑا حکومت کی طرف سے آج بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن ماحول کو سازگار پی ٹی ائی کو بنانا ہوگا کبھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی بات کرتے ہیں کبھی ٹرمپ کی طرف دیکھتے ہیں سپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کا بہترین فورم ہے جو متعدد مرتبہ بات چیت کی پیشکش کر چکے بانی کی ضد کی وجہ سے وزیراعلی کے پی کے قومی سلامتی کی میٹنگز میں بھی شامل نہیں ہوتے بات کرنے سے بات نکلتی ہے اور پھر مسائل حل ہوتے ہیں یہی سیاست کا اصول ہے جسے پی ٹی ائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے