November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے منارہ روڈ پر

IMG-20260223-WA0258

سکھر(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے منارہ روڈ پر واقع خورشید پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پارک کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، سبزہ زاروں کی بحالی، روشنی کے انتظام اور سیکیورٹی سمیت بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارک کو عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کی صحت مند تفریح کے لیے مکمل طور پر فعال اور محفوظ بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے لیے نئے جھولوں اور کھیل کے سامان کی تنصیب، واش رومز کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی و بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔