*سرحد پار دہشت گردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے: صدر مملکت*
*سرحد پار دہشت گردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے: صدر مملکت*
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاع کے فطری حق کے تحت اقدامات کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل جگہ ملتی رہی، افغانستان میں حالات پچھلے دور سے بھی زیادہ تشویشناک اور غیریقینی ہوچکے ہیں اور دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔
صدرمملکت کا کہنا تھاکہ افسوس کہ افغان حکام نے انتباہات کے باوجود کوئی قابلِ اعتبار اقدام نہیں کیا، پاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔