بنوں میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انور سیف اللہ خان
بنوں میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انور سیف اللہ خان
مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر پٹرولیم انور سیف اللہ خان نے کہا کہ بنوں میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے پوری قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔انور سیف اللہ خان نے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے