November 17, 2026

افسانہ اے محبت تو کیوں گدای ہے تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور

Screenshot_2026-02-22_210826

افسانہ
اے محبت تو کیوں گدای ہے
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
اے محبت تو کیوں گدای ہے
کیوں تیرے ہاتھوں میں ہیں کاسے سدا
کیوں جا بجا تیری رسوائی ہے
مسٹر خان اس عمر میں بھی اچھے خاصے صحت مند،چاک و چوبند تھے، ہاں جی ستر،پچھتر کے لگ بھگ عمر میں بھی بالکل سیدھے چل لیتے تھے، نہ شوگر نہ بلڈ پریشر، نہ ہی گوڈے گٹوں میں درد، ہاں سنای کم دیتا تھا, صرف یہی وہ واحد روگ تھا جو بڑھاپا انھیں دان کر سکا تھا، باقی
مسٹر خان سچ میں کسی فلمی ہیرو کی طرح نیے, نویلے دولہے کی طرح چہار سو اٹھکھیلیاں کرتے پھرتے تھے.ارے اب سچ بتایئں کہ ہر کسی کو دکھنے میں ایسا ہی لگتا کہ مسٹر خان اٹھکھیلیاں کرتے پھرتے ہیں مگر در حقیقت ایسا کچھ بھی نہ تھا ان کی چہیتی اور محبوب بیوی چالیس سال کی بے ریا اور پر محبت رفاقت کے بعد چند ماہ پہلے ہی داغ مفارقت دے کر مسٹر خان کو شدید دکھی ہی نہیں بے تحاشا تنہا بھی کر چکی تھیں. ساری دنیا کو فٹ فاٹ اور تندرست دکھائی دینے والے مسٹر خان تنہائی کے جان لیوا عذاب سے تن تنہا ہی نبرد آزما تھے، ان کی سمجھ سے بات بہت آگے کی تھی کہ محبوبہ بیوی کی جدای کو کیسے اکیلی جان پہ سہن کر یں، دھن دولت گھر کی باندی تھی، مال دولت کی کچھ کمی نہ تھی، کیی کیی گھروں کے مالک مسٹر خان کو یہ سمجھ نہ آتی کہ دھن دولت کس پہ لٹایں؟ مگر وہ کہتے ہیں ناں کہ اللہ پاک کے حساب کتاب ہر حسابی شکنجے سے بڑھ کر ہیں تو ایسی ہی ایک شام جب مسٹر خان، مسز خان کےتصویری البم سے دل بہلا رہے تھے جب اچانک انھیں کوینز ہاسپٹل سے کال آی، دوسری طرف پری تھی، جس کی نقاہت زدہ آواز نے مسٹر خان کی مردہ روح میں اک خاص قسم کی بیداری پیدا کر دی.
ہاے میں مر گیی.
یہ وہ الفاظ تھے جو پری نے فون پہ مسٹر خان کو کہے اور کہنے کے فوراً بعد بیہوش ہو گیی تھی، سارا معاملہ مسٹر خان کی سمجھ سے باہر تھا، وہ جن کے دل کی کھڑکیاں مسز خان کے جانے کے بعد سے چوپٹ بند تھیں، درو دیوار بھی جالوں سے اٹے پڑے تھے، کمروں میں کچھ سوگواری کا عالم تھا، لوگ باگ اپنی اپنی دنیاوں کے گورکھ دھندے میں صبح سے شام کرتے کرتے اپنی زندگی کی نیا کو پار لگانے کے جتن میں یہ بھول ہی بیٹھے تھے کہ دریائے ٹم کی اداسیوں کو اپنی اداسیوں میں سموتا ہوا یہ بزرگ کتنا تنہا، کتنا دکھی اور کتنا اداس ہے. سچ ہے کبھی کبھار بھری ہوی تجوریوں کے ساتھ بھی ہم بڑے ہی خالی اور بے بس ہو جاتے ہیں.ایسا ہی کچھ مسٹر خان کے ساتھ ہوا تھا، لوگ ہنستے بھی تھے اور روتے بھی تھے مگر مسٹر خان کو تو سچی میں مسز خان کے چلے جانے کے بعد سے ایک ان دیکھی سی چپ لگ گیی تھی جو ٹوٹنے میں نہ آتی تھی، اس چپ میں پہلی دراڑ اس وقت پڑی، جب ہسپتال کی ایمر جنسی سے پری کا فون آیا کہ میں زندگی کی بے اثباتیوں سے تنگ آ کر مرنے جا رہی ہوں. ایک مرا ہوا ہی دوسرے مرے ہوے کا درد سمجھ سکتا ہے اور یہی غلطی مسٹر خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوی، جس نے مسٹر خان کو باقی زندگی رو دھو کے، سسکیاں بھرنے، آہ و بکا کرنے، جلے دل کے پھپھولے پھوڑنے، اور گزرے ہوے وقت کو صدائیں دینے کے علاوہ کچھ کرنے جوگے رہ نہ پاے تھے مگر وہ سیانے کہتے ہیں ناں کہ اب پچھتاے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گییں کھیت، یا پھر یہ کہ ویلے کی نماز اور کویلے کی ٹکریں،اور غالب کا کیا ہی خوبصورت شعر ہے کہ وہ تو کچھ ہو ہی گیی تم سے محبت ورنہ، ہم وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں، تو مسٹر خان کے مہنگے اور سجے سجاے بنگلے میں مسز خان کی یادوں سے بھی زیادہ لمبی تنہائی تھی، ڈراونی،بھیانک، چاروں اور پھن پھیلاے ہوے، آدم بو، آدم بو کا شور مچاتی اور نوحے پڑھتی ہوی تنہای نے مسٹر خان کو اتنا بزدل اتنا ڈرپوک کر دیا کہ وہ پری کے پھیلاے ہوے ہنی ٹریپ. میں یوں آن پھنسے کہ گوڈوں، گٹوں تک جا دھنسے اور گوڈوں تک دھنسا ہوا شخص تو شاید کسی ٹریپ سے رو دھو کے جہد مسلسل کرتا ہوے باہر آ ہی نکلے پر یہ گوڈوں کے ساتھ ساتھ گٹوں تک دھنسا ہوا ستریا بہتریا شخص تو کسی بھی ٹریپ سے باہر نہیں نکل سکتا اور یہ تو معاملہ سیدھا سیدھا ہنی ٹریپ کا تھا،کیا کرتے ایک تو محبوب بیوی کی جدای نے بالکل ہی کمزور کر چھوڑا تھا، دوسرے پری کی اداواں نے تو بالکل دیوانہ ہی کر چھوڑا تھا، خان صاحب کو، ان کا بس نہ چلتا تھا کہ آسمان سے چاند تارے توڑ کر پری کے پیروں میں ڈھیر کر دیں، پری نے بھی اداے دلبری کی حد ہی کر دی سیدھا سیدھا شادی کا وعدہ کر لیا، اب تو خان صاحب کو بھی زندگی خوش رنگ اور پیاری لگنے لگی انھوں نے ایک وعدے پہ اتنا اعتبار کیا کہ کروڑوں پری کی بے جا خواہشات پہ لٹا دیے، وہ تو اس پہ بھی راضی تھے کہ اپنی سارا دھن دولت دونوں ہاتھوں سے پری پہ لٹا دیتے مگر پری نے جب خان صاحب کے اعتماد کی دھجیاں اڑاتے ہوے شادی کسی دوسرے شخص سے کر لی تو وہ بیچارے شدید ذہنی ہیجان کا شکار ہوے، اور اس بحران سے نکلنے کے لیے انھیں لمبے عرصے تک ہسپتالوں کے چکر لگانے پڑے، یہ تو روز اول ہی سے ہوتا آیا ہے کہ دنیا کے ترسے ہوے اور دھتکارے ہوے لوگ اپنی محرومیوں کا بدلہ بڑی منصوبہ بندی سے لیتے ہیں بالکل ایسا ہی پری خان صاحب کے ساتھ کیا، شاطر پری نے اپنے دشوار سفر کو پر لطف بنانے کے لیے خان صاحب کو شطرنج کے ایک مہرے کی طرح استعمال کیا اور مطلب نکل جانے پہ طوطے کی طرح آنکھیں پھیر لیں، اس جانور نما، بے حس عورت کا اس بات کیا لینا دینا کہ اس کی سر عام بے وفای پہ وعدوں کی آس پہ لٹکے ہوے خان صاحب کس ذہنی اور جسمانی توڑ پھوڑ کا شکار ہوے اور جا بجا ان کی کتنی جگ ہنسائی ہوی.
نام لے لے کے تیرا اے الفت
لوٹنے والوں نے کیا کیا لوٹا
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnam.naureenl@icloud.com