سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز سکهر۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
سکهر۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور علامہ راشد محمود سومرو کا ممتاز شاعرِ اور بهترين اديب سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار.تفصیلات کے مطابق
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو۔سندھ کے قائم مقام جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈہڑ اور دیگر نے معروف شاعرِ ختمِ نبوت، نعت خواں اور ادیب سید سلمان گیلانی کی وفات پر دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ اور افسردہ ہے۔ اللہ کریم نے انہیں سوز و گداز سے بھرپور آواز اور دلنشین طرزِ بیان عطا کیا تھا۔ وہ بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثر نگار تھے، جن کے نعتیہ کلام سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے۔ مرحوم سچے عاشقِ رسول ﷺ تھے اور دینِ اسلام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔
ايسي پريس رليز جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے میڈیا کو جاری کی ہے مزید جے یو آئی رہنمائوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں ان کا سفرِ آخرت یقیناً ان کے درجات کی بلندی کا سبب بنے گا۔ مرحوم ہمارے خانوادے کے ایک فرد کی حیثیت رکھتے تھے، ان کی جدائی ایک بڑا خلا ہے۔انہوں نے نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کی دینی، علمی اور ادبی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کی بشری لغزشوں کو معاف فرمائے اور اہل خانہ، متعلقین اور جماعت کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اور اپنی جماعت کو اس غم میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔
منجانب ڈاکٹر اے جی انصاری پریس سیکریٹری جے یو آئی
03337344023