ٹھٹھہ رپوٹ عبد العزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی ہدایت پر ضلع ٹھٹھہ کی تربیتی ٹیم کے زیرِ اہتمام
ٹھٹھہ
رپوٹ عبد العزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی ہدایت پر ضلع ٹھٹھہ کی تربیتی ٹیم کے زیرِ اہتمام بنیادی فائر سیفٹی اور ایمرجنسی فرسٹ رسپانس ٹیم (EFRT) سے متعلق ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ تربیت دی کانسیپٹ اسکول اینڈ کالج مکلی ٹھٹھہ میں منعقد ہوئی، جس میں نجی تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔تربیتی سیشن کا مقصد شرکاء کو آگ سے بچاؤ کے بنیادی اصولوں، ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل، اور ابتدائی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ماہرین نے آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر، فائر ایکسٹنگوئشر کے درست استعمال اور محفوظ انخلاء کے طریقہ کار پر تفصیلی لیکچر دیا۔ تربیت میں مجموعی طور پر 80 افراد نے شرکت کی، جن میں 20 مرد اور 60 خواتین شامل تھیں۔ شرکاء نے تربیتی سیشن کو مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل کردہ معلومات کو عملی زندگی میں بروئے کار لائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔