November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کامیابی جیولر کی دکان میں ہونے والی

IMG-20260222-WA0095

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کامیابی جیولر کی دکان میں ہونے والی چوری کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل، ملزم گرفتار، 100 فیصد مال برآمدایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات اور زیرِ نگرانی، نوابشاہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جے ایم پلازہ میں واقع جیولر کی دکان سے ہونے والی چوری کی واردات کو محض 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کر لیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ سونا، چاندی اور نقدی صد فیصد (100%) برآمد کر لی۔تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع جے ایم پلازہ میں ارشد جمالی نامی شہری کی سونار کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور دو کلو چاندی، دو گرام سونا اور نقدی رقم چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے سخت احکامات جاری کیے۔ جس پر ایس ڈی پی او سٹی اے ایس پی میڈم درِ تابش کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن نے جدید تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چھاپہ مارا اور 24 گھنٹوں کے قلیل وقت میں مرکزی ملزم فیضان ولد یعقوب شاہ (سکنہ مریم روڈ، نوابشاہ) کو دھر لیا۔ملزم کے قبضے سے چوری شدہ تمام مال جس میں شامل ہےدو کلو چاندی، دو گرام سونا چوری شدہ نقدی رقم برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تھانہ اے سیکشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی زیرِ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ عوامی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کامیاب کارروائی نے پولیس پر عوام کے اعتماد کو مزید تقویت دی ہے