November 17, 2026

سکھر: جاگیرانی گینگ کے خلاف سکھر پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری

IMG-20260221-WA0264

سکھر: جاگیرانی گینگ کے خلاف سکھر پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس نے تھانہ جانگھڑو کی حدود میں جرائم پیشہ افراد، خاص طور پر جاگیرانی گینگ کے خلاف ایک کریک ڈاؤن آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے تک جاری رہے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہیں۔ جاگیرانی گینگ کے متعدد ٹھکانوں پر پیش قدمی کی گئی اور ان کے کچھ پناہ گاہوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا، “کسی بھی صورت میں ان ڈاکوؤں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان کے پاس صرف دو راستے ہیں: یا تو خود کو پولیس کے سامنے سرینڈر کریں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن مکمل ہونے تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سکھر پولیس کے مطابق، اس آپریشن کا مقصد نہ صرف جاگیرانی گینگ کے افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہے بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا بھی ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار سکیں۔سکھر کے عوام نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے شہر میں جرائم کی شرح میں کمی آئے گی۔