سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی روھڑی کے سینر صحافی امجد علی عباسی کے سروے کے مطابق
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی روھڑی کے سینر صحافی امجد علی عباسی کے سروے کے مطابق ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی گردنواح میں احترامِ رمضان آرڈیننس کی دھجیاں آڑا دی گئی پہلے عشرے کے آغاز پر بھی کھلے ہوٹل،دوسرے روزے میں خلاف ورزیاں جاری روہڑی،کندھرا اور جھانگڑو تھانوں کی حدود میں ماہ مقدس کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت،گشت پر تعنات اہلکاروں پر رشوت خوری کے الزامات شہریوں کا فوری نوٹس،ہوٹل سیل اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ماہِ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے آغاز اور دوسرے روزے کے دوران بھی ضلع سکھر روہڑی کے مختلف علاقوں میں احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق روہڑی تھانے، کندھرا اور جھانگڑو تھانوں کی حدود میں روزے کے اوقات کے دوران متعدد ہوٹل اور کھانے پینے کے مراکز بدستور کھلے رہے جہاں پردے کی آڑ میں اشیائے خور و نوش فروخت کی جاتی رہیں عینی شاہدین کے مطابق کئی مقامات پر بظاہر ہوٹلوں کے شٹر جزوی طور پر بند رکھے گئے تاہم اندرونی راستوں سے گاہکوں کی آمد و رفت جاری رہی دوسرے روزے کے دوران دن کے اوقات میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ کاروبار خفیہ مگر منظم انداز میں جاری ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی روز سے شروع ہونے والی یہ رمضان آرڈنیس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جو انتظامی رٹ پر سوالیہ نشان ہے مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ تھانوں کے بعض اہلکار مبینہ طور پر ملی بھگت کے تحت کارروائی سے گریزاں ہیں گشت پر مامور اہلکاروں پر بھی رشوت وصولی کے الزامات سامنے آئے ہیں جبکہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ چندروزہ خور اہلکار خود ان ہوٹلوں میں آتے جاتے دیکھے گئے مذہبی و سماجی تنظیموں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں رمضان آرڈنیس پر عمل کرواتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے