October 7, 2026

مادری زبان انسان کی شناخت، وقار اور تہذیب یافتہ ورثے کی بنیاد ہوتی ہیں۔اکرام الدین

IMG-20260221-WA0237

مادری زبان انسان کی شناخت، وقار اور تہذیب یافتہ ورثے کی بنیاد ہوتی ہیں۔اکرام الدین

پاکستان زبانوں کا ایک خوبصورت اور رنگا رنگ گلدستہ ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ مادری زبان انسان کی شناخت، وقار اور تہذیب یافتہ ورثے کی بنیاد ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان زبانوں کا ایک خوبصورت اور رنگا رنگ گلدستہ ہے انہوں نے کہا کہ مادری زبان بچوں کی پہلی آواز اور ان کے وراثتی علم و روایت کی امین ہوتی ہے جو ان کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔وزرات اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی مادری زبانوں میں بے شمار نامور شعرا اور ادبا نے جنم لیا، جنہوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ یہ زبانیں ہمارے ابا و اجداد کی قیمتی میراث ہیں، جن کا تحفظ، ترویج اور فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں تا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافتی جڑوں سے مضبوطی کے ساتھ جوڑا جا سکے اور قومی یکجہتی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔