*ٹوبہ ٹیک سنگھ:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد، منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری
*ٹوبہ ٹیک سنگھ:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد، منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز سے جاری، ریٹ لسٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، صدف ارشاد*
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس میڈم صدف ارشاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دکاندار حضرات اپنا قبلہ درست کرلیں، سرکاری نرخنامے پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر اور معروف کالم نگار محمد زاہد مجید انور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میڈم صدف ارشاد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے گرانفروشی، اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف فوری جرمانے اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک ہیں اور پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔میڈم صدف ارشاد نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں تاکہ انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ضرورت پیش نہ آئے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ اگر کہیں گرانفروشی کی شکایت ہو تو متعلقہ حکام کو فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔*