رمضان اور روزے کی فضیلت انسانیت کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔چوہدری افضل
رمضان اور روزے کی فضیلت انسانیت کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔چوہدری افضل
روزہ نہ صرف جسمانی پاکیزگی بلکہ روحانی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔معروف کالم نگار
شکر گڑھ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف کالم نگار چوہدری افضل نے رمضان المبارک اور روزے کی فضیلت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ نہ صرف جسمانی پاکیزگی بلکہ روحانی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے حدیثِ قدسی کے حوالے سے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔چوہدری افضل نے کہا کہ روزہ دار اپنی خواہشات اور کھانے پینے کی لذت اللّہ کی رضا کے لیے ترک کرتا ہے ، اس لیے روزہ ایک مضبوط ڈھال کی مانند ہے۔ اللّہ تعالیٰ کے نزدیک روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے بھی زیادہ محبوب ہے ، اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں مخصوص ہیں۔ ایک افطار کے وقت اور دوسری قیامت میں اپنے رب سے ملاقات کے وقت۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں روزہ رکھنے والے کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جبکہ جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ روزہ خاص اللّہ کے لیے ہے، اور اس کا اجر
بےحساب ہے ، جو انسان کی روحانی ترقی اور اخلاقی بلندی کا باعث بنتا ہے۔چوہدری افضل نے اسلامی بھائیوں پر زور دیا کہ رمضان کو صرف روزہ رکھنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس کے روحانی اور اخلاقی پہلوؤں کو سمجھ کر اپنی زندگیوں میں اپنائیں تاکہ یہ مہینہ واقعی برکت اور رحمت کا ذریعہ بنے۔