September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی نے آج ژوب شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔

IMG-20260220-WA0253
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی نے آج ژوب شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر اورنگزیب خان کاسی نے شہر بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔

ژوب(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگزیب کاسی نے QRF فورس کے ہمراہ آج ژوب شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر شہر بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران گوشت، بیف، چکن، بیکری آئٹمز اور دیگر اشیاء کی فروخت کرنے والی دکانوں کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف بازاروں میں نرخناموں کی دستیابی اور سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کی جانچ کی گئی۔اس کے علاوہ دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کل سے جس قصائی یا دکاندار کے خلاف زائد قیمت وصول کرنے یا خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی، اس کے خلاف سخت سرکاری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دکان سیل کی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی من مانی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0