خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی سے صدر وسیکرٹری ڈسٹرکٹ بار
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی سے صدر وسیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ضلع خوشاب و ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب سیٹ اور معزز ممبران نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع بھر میں جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر، فول پروف بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار خوشاب کی جانب سے ڈی پی او خوشاب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل خوشاب جاوید سرور اور ڈی ایس پی قائدآباد سرکل خطیب الرحمن بھی ہمراہ تھے۔