عمرکوٹ(( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)) عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں انتظامیہ احترام رمضان
عمرکوٹ(( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی))
عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں انتظامیہ احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمد کرنے میں ناکام گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،
کنری یکم رمضان المبارک مقامی انتظامیہ احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمدکرانے گراں فروشی اورذخیرہ اندوزی کے خاتمہ میں ناکام ہو گئی ہے،مہنگائی پرقابوپانے اورشہریوں کوریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے ردی کی ٹوکری میں پھنک دیئے ہیں منافع خوروں کی جانب سے پھل،سبزیوں، سمیت دیگر اشیاء خوردونوش مقررکردہ سرکاری نرخوں سے کئی گنا زیادہ من مانی قیمتوں پرفروخت کرنے میں مصروف ہیں
دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹوں وبازاروں کے دورہ کے دوران غیر سنجیدہ وغیرموثر کاروائیوں کے سلسلے کابھی آغازہوگیاہے مختیارکارکنری محمدحسن بھاٹی اورایس ایچ اوکنری انسپکٹرفرحان میمن نے پولیس نفری کے ہمراہ اپنے دورہ کے دوران میٹھائی سمیت مختلف دکانوں کوخلاف ورزی کرنے پر سیل کیااورجرمانے بھی عائد کئے