نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)فرض کی راہ میں لہو کا نذرانہ، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ڈاکوؤں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)فرض کی راہ میں لہو کا نذرانہ، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا شدید ردعمل؛ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے احکامات۔تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سندھ پولیس کے ایک نڈر سپاہی اے ڈی سولنگی نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ ان کے ساتھی اہلکار مرتضیٰ رند شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کی تفصیلات اطلاع کے مطابق، دورانِ گشت جب پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو سفاک ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، تاہم فائرنگ کی زد میں آکر اے ڈی سولنگی نے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران وطن کی مٹی پر اپنی جان قربان کر دی، جبکہ مرتضیٰ رند زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کا سخت نوٹس اور احکامات:واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے جائے وقوعہ کا سخت نوٹس لیا اور فوری طور پر درج ذیل اقدامات کے احکامات جاری کیے۔ڈی ایس پی سٹی، اے ایس پی میڈم درِ تابش کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود اس کیس کی نگرانی کریں اور قاتلوں کا تعاقب کرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں۔ایس ایچ او کو حکم دیا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں، جیو فینسنگ اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی لوکیشن ٹریس کی جائے ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے اور مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اے ڈی سولنگی نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان دے کر پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پولیس کا مورال بلند ہے اور شہید کے لواحقین کو یقین دلایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔