صفدر خان باغی کی رہائش گاہ میں تاجر برادری سے اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
صفدر خان باغی کی رہائش گاہ میں تاجر برادری سے اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
رمضان المبارک رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ صفدر خان باغی کی کارنر میٹنگ سے خطاب
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی کی ریشگاہ میں تاجر برادری سے اہم کارنر میٹنگ، مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی کی ریشگاہ میں تاجر برادری کے ساتھ ایک اہم کارنر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں صدر انجمنِ تاجران انور خان خلیل، جنرل سیکریٹری عبدالولی خان، مختلف بازاروں کے صدور و جنرل سیکریٹریز اور معزز تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے انجمنِ تاجران کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابرکت مہینہ رمضان المبارک قریب آچکا ہے،قجس کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا بالخصوص شہرِ اقتدار پشاور کے تمام تاجر اور دکاندار عوام کو معیاری، خالص اور غیر ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش فراہم کریں اور ناپ تول میں مکمل دیانتداری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے زور دیا کہ رمضان المبارک میں سبزیاں، گوشت، مچھلی، مرغی دودھ، دہی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء مناسب اور سستے داموں فروخت کی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں ہر نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ تاجر برادری کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، اور اس مقدس مہینے میں ان کی دیانت داری و ایمانداری اور احساسِ ذمہ داری معاشرے میں خیر و برکت کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے تاجر برادری کے مثبت کردار صلح رحمی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوامی فلاح میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔