ٹھٹھہ رپورٹ عبد العزیز شیخ ٹھٹہ گھارو کے رہائشی اکرم جوکھیو نے اپنی دادی آمی کے ہمراہ ایوانِ صحافت پریس کلب میں پریس
ٹھٹھہ
رپورٹ عبد العزیز شیخ
ٹھٹہ گھارو کے رہائشی اکرم جوکھیو نے اپنی دادی آمی کے ہمراہ ایوانِ صحافت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد ان کے گھر اور سروے نمبر 273 کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اکرم جوکھیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل جوکھیو، رشید جوکھیو، نور محمد جوکھیو، تپیدار نورالحق اور دیگر بااثر افراد انہیں بلاجواز ہراساں کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غریب اور بے سہارا لوگ ہیں اور اپنی جائز ملکیت بچانے کے لیے دربدر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ متعدد بار گھارو تھانے میں درخواست درج کروانے گئے، مگر تھانے کے انچارج نے ان کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا اور الٹا انہیں ہراساں کیا۔
اکرم جوکھیو کے مطابق انہوں نے 12 فروری 2026 کو گل بانو کے نام سے معزز عدالت میں دفعہ 22-اے کے تحت درخواست دائر کی ہے، جس کی سماعت 20 فروری کو مقرر ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران اکرم جوکھیو اور ان کی دادی نے ضلعی انتظامیہ حکومتِ سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بااثر افراد سے تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف مہیا کیا جائے۔