October 29, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی جرمنی شفیق مراد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرینکفرٹ میں ایک پرشکو ہ تقریب کا اہتمام کیا گیا یہ تقریب شکاگو امریکہ سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر عابد رشید کے اعزاز میں منعقد کی گئی

IMG-20240918-WA0146

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی جرمنی شفیق مراد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرینکفرٹ میں ایک پرشکو ہ تقریب کا اہتمام کیا گیا یہ تقریب شکاگو امریکہ سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر عابد رشید کے اعزاز میں منعقد کی گئی ۔جنہیں حال ہی میں اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق شریف اکیڈمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ۔سب سے پہلے مہمان خصوصی عابدرشید ،صدر محفل سید اقبال حیدر ،صدر شریف اکیڈمی سلیم بھٹی ،معروف سماجی شخصیت محترم چوہدری امتیاز احمد اور تنظیم ہم ہیں پاکستان کی نمایندگی میں تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسداللہ طارق کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی ۔ اور شاہد مقبول نے مہمانِ خصوصی کو پھول پیش کئے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا محترمہ مالین راجپوت نے خوش الحانی سے تلاوت کر کے محفل کو منور کیا۔ بعد ازاں قانتہ احمد نے عابد رشید کی نعت پڑھ کر بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔اکیڈمی کی روایت کے مطابق دنیا بھر میں علم کی روشنی پھیلانے کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے علم کی شمع بدست مہمانِ خصوصی عابد رشید روشن کی گئی۔ شفیق مراد نے اکیڈمی کا تعارف کروایا اور سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام حاضرین کو علم و ادب کو عام کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ علم ہی انسان کو اشرف المخلوقات کے مقام پر فائز کرتا ہے۔ شازیہ نورین نے معزز مہمان عابد رشید کا تعارف کروایا بعدازاں عابد رشید کو ایوارڈ کا سرٹیفکیٹ بدست صدر محفل سید اقبال حیدر پیش کیا گیا اور ان کے گلے میں میڈل ڈالا گیا جبکہ ایوارڈ کی شیلڈ شفیق مراد چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی جرمنی نےاپنے دست مبارک سے پیش کی ۔بعد ازاں یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر جبرائیل اسلام کا تعارف کرایا گیا اور ان کی شعبہ تدریس میں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ میں آف آنر بدست چودہری امتیاز احمد پیش کیا گیا ۔راجہ اظہر کیانی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں میڈیا سیکرٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا اور سرٹیفکیٹ آف آنر پیش کیا جاتا ہے
صدر محفل سید اقبال حیدر کو بحیثیت صدر سرٹیفیکیٹ آف آنر پیش کیا گیا ۔بعد ازاں مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔بطور ناظم مشاعرہ شفیق مراد نے اپنا کلام پیش کیا ۔مشاعرے کے پہلے حصے میں پنجابی کلام عبدالرؤف ،عطاء الرحمن اشرف ،سلیم بھٹی اور امجد عارفی نے پیش کیا جبکہ دوسرے حصے میں اردو کلام قانتہ احمد ،ارشاد ہاشمی ،ڈاکٹر جبرائیل اسلام ،صائمہ کنول ، شازیہ نورین، عابد رشید اور سید اقبال حیدر نے پیش کیا اور محفل کو رونق بخشی ۔ سامعین نے شعراء کا کلام انتہائی دلجمعی سے سنا اور دادا وتحسین سے نوازا۔آخر میں سلیم بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی سنیکس سے پُر تکلف تواضع کی گئی ۔پروگرام کے انتظام و انصرام میں ڈاکٹر جبرائیل اسلام ،شاہد مقبول ،عتیق شیخ ،صدر شریف اکیڈمی سلیم بھٹی اور نائب صدر محترمہ عائشہ طارق نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ جبکہ راجہ اظہر کیانی ،زاہد چوہدری اورراجہ محمد عثمان اظہر کیانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے فرائض بھی سر انجام دئے ۔