November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد

IMG-20260217-WA0168

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل بھلوال کا دورہ کیا اور نگہبان رمضان کارڈ کے تحت ریلیف اقدامات، سرکاری سہولیات اور شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سہولت بازار، ماڈل ریڑھی بازار، فیملی پارک اور صدیق شہید سپورٹس اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور عوامی سہولیات، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور نرخوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔میونسپل کمیٹی آفس بھلوال میں کارڈ ایکٹیویشن ڈیسک کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ایکٹیویشن کے عمل کو تیز اور عوام دوست بنانے کی ہدایت دی۔کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر فیلڈ نگرانی جاری رہے گی اور حکومت پنجاب ہر شہری تک خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔