نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی، شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے رمضان المبارک کے موقع پر رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی، شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے رمضان المبارک کے موقع پر رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے سحر و افطار، نمازِ تراویح، طاق راتوں، یومِ علیؓ، شبِ قدر، جمعۃ الوداع اور یومِ القدس کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، شاپنگ سینٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی سیکیورٹی، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ بڑھانے کا حکم دیا۔ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے اقلیتی عبادت گاہوں، حساس تنصیبات اور سرکاری دفاتر کی حفاظت، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور کنٹرول رومز کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت دی تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ رمضان فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔