November 17, 2026

ٹھٹھہ (رپورٹ)عبدالعزیز شیخ شکاگو فرینڈ آف پاکستان کے تعاون سے جنگشاہی میں

IMG-20260216-WA0178

ٹھٹھہ (رپورٹ)عبدالعزیز شیخ
شکاگو فرینڈ آف پاکستان کے تعاون سے جنگشاہی میں 35 مستحق خاندانوں کو نئے گھر فراہم کیے گئے
ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جنگشاہی میں 35 مستحق خاندانوں میں نئے تعمیر شدہ گھروں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں غریب اور بے سہارا افراد کو مستقل رہائش ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں شکاگو سے آئے ڈونرز سید منور حسین نقوی، سیدہ نویدہ نقوی اور آفتاب میمن نے شرکت کی اور مستحق خاندانوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔یہ گھر سماجی فلاحی ادارے شکاگو فرینڈ آف پاکستان کی جانب سے تعمیر کروائے گئے، جو علاقے میں فلاحی خدمات میں سرگرم عمل ہے۔ ادارہ غریب خاندانوں کے لیے نہ صرف گھر تعمیر کرواتا ہے بلکہ مساجد اور اسکول بھی قائم کرتا ہے، مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں مالی امداد فراہم کرتا ہے اور سیلاب متاثرہ ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کرتا ہے۔ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے “اپنا روزگار اسکیم” کے تحت متعدد مستحق افراد کو ٹھیلے اور ریڑھیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، جس سے کئی خاندانوں کو مستقل آمدنی کا ذریعہ حاصل ہوا ہے۔ ان فلاحی سرگرمیوں میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سنٹر ویلفیئر ٹرسٹ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کے چیئرمین محمد اقبال، جبکہ سماجی رہنما خالد آرائیں اور شمائلہ خالد آرائیں بھی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں نے دونوں اداروں کی خدمات کو ٹھٹھہ (رپورٹ)
شکاگو فرینڈ آف پاکستان کے تعاون سے جنگشاہی میں 35 مستحق خاندانوں کو نئے گھر فراہم کیے گئے
ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جنگشاہی میں 35 مستحق خاندانوں میں نئے تعمیر شدہ گھروں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں غریب اور بے سہارا افراد کو مستقل رہائش ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں شکاگو سے آئے ڈونرز سید منور حسین نقوی، سیدہ نویدہ نقوی اور آفتاب میمن نے شرکت کی اور مستحق خاندانوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔یہ گھر سماجی فلاحی ادارے شکاگو فرینڈ آف پاکستان کی جانب سے تعمیر کروائے گئے، جو علاقے میں فلاحی خدمات میں سرگرم عمل ہے۔ ادارہ غریب خاندانوں کے لیے نہ صرف گھر تعمیر کرواتا ہے بلکہ مساجد اور اسکول بھی قائم کرتا ہے، مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں مالی امداد فراہم کرتا ہے اور سیلاب متاثرہ ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کرتا ہے۔ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے “اپنا روزگار اسکیم” کے تحت متعدد مستحق افراد کو ٹھیلے اور ریڑھیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، جس سے کئی خاندانوں کو مستقل آمدنی کا ذریعہ حاصل ہوا ہے۔ ان فلاحی سرگرمیوں میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سنٹر ویلفیئر ٹرسٹ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کے چیئرمین محمد اقبال، جبکہ سماجی رہنما خالد آرائیں اور شمائلہ خالد آرائیں بھی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں نے دونوں اداروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایسے انسان دوست اقدامات سے علاقے کے غریب لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری آ رہی ہے، جبکہ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلاحی کام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ اور کہا کہ ایسے انسان دوست اقدامات سے علاقے کے غریب لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری آ رہی ہے، جبکہ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلاحی کام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔