November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے سپریم کونسل ممبر ریحانہ عثمانی

IMG-20260216-WA0176

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے سپریم کونسل ممبر ریحانہ عثمانی کی کتاب” بقائے زیست” انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے لکھاریوں کی پہلی کتاب” ادھورے لمس کی سرگوشیاں”
مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ کے مشہور ڈرامہ “دام محبت” کی اور لاہور پریس کلب کے الیکشن جیتنے پر رابعہ عظمت کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں عہدیداران و ممبران نے شرکت کر کےمبارکباد پیش کی۔
ڈرامہ رائیٹنگ ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر بھی عہدیداران و ممبران نے ثمینہ طاہر بٹ، حنا یاسمین، زوہیب رمضان بھٹی، ساجدہ چوہدری، صبا رانا اور سدرہ اقبال کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض عارفین عائشہ اور جنرل سیکرٹری طاہر درانی نے ادا کیے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ زبیر احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انجم شہزاد نے پیش کی۔ تقریب پزیرائی میں چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری، مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ،
سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی، نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی۔ جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی،
صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، نائب صدر پنجاب سجاد بھنڈر، صدر لاہور میل ونگ عاصم لطیف چوہدری،جنرل سیکرٹری لاہور حافظ زبیر احمد،صدر لاہور خواتین ونگ نبیلہ اکبر،انفارمیشن سیکرٹری لاہور زاہدہ پروین، کوآرڈینیٹر لاہور حنا یاسمین، شگفتہ ناہید گوہر، آفس سیکرٹری، صدر یوتھ ونگ فلک زاہد،صدر پیر محل ادب اطفال ستارہ آمین کومل سمیت روبینہ اصغر، کالم نگار صائمہ ممتاز، سحر نسیم سحر، عارفین عائشہ اور دیگر نے شرکت کی۔