گوجرانوالہ میں انسانیت شرما گئی: سٹی ہاؤسنگ تہرے قتل کا معمہ حل، سفاک قاتل گرفتار!
گوجرانوالہ میں انسانیت شرما گئی: سٹی ہاؤسنگ تہرے قتل کا معمہ حل، سفاک قاتل گرفتار!
سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب نہر کنارے ملنے والی لاشوں کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ مقامی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سفاک درندے ہارون کو گرفتار کر لیا، جس نے محض چند تولے سونے کے زیورات کے لیے ایک ہنستے بستے گھرانے کو اجاڑ دیا
ملزم ہارون مقتولہ ملائکہ بی بی کا پڑوسی تھا، جو انہیں بہلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر ساتھ لے گیا۔ قاتل نے 24 سالہ ملائکہ اور 5 سالہ احمد کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، جبکہ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے 7 ماہ کی معصوم فاطمہ کو زندہ ہی نہر میں پھینک دیا، جس کی لاش گزشتہ روز ایمن آباد سے برآمد ہوئی تھی
ملزم نے ملائکہ کے کانوں سے بالیاں اتارنے کے لیے اس کے کان تک کاٹ ڈالے۔
قتل کرنے کے بعد سفاک ہارون جنازے، کفن دفن اور یہاں تک کہ لواحقین کو کھانا کھلانے میں بھی پیش پیش رہا تاکہ کسی کو شک نہ ہو
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، قتل سے قبل ملزم اور مقتولہ سٹی ہاؤسنگ کے پارک میں بیٹھ کر کھاتے پیتے رہے، جس کے بعد قاتل انہیں نہر کنارے لے گیا اور سونے کے زیورات کے لالچ میں تینوں کی جان لے لی
پولیس نے شک ہونے پر جب کارروائی شروع کی تو ملزم فرار ہو گیا، جسے انتھک کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔