جیکب آباد : ( نامه نگار) اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کی رقم واپس کرو
جیکب آباد : ( نامه نگار)
اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کی رقم واپس کرو ۔ طلبہ و طالبات سمیت معصوم بچوں کا پریس کلب کے سامنے پانچ گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال رقم کی واپسی کے لیے سخت نعرے بازی رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ اور چلڈرن رائٹس موومنٹ کی جانب سے جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیا گیا ۔ بھوک ہڑتالی شاگردوں اور معصوم بچوں نے سخت نعرے کی اس موقع پر سندھو حفیظ آدرش خان امیر حسنین دایو اور دیگر نے کہا کہ جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے مختص فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے باعث اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور تعلیم زوال پذیری کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات اپنے روشن مستقبل کے لیے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے سپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف ہم مسلسل روڈوں پر احتجاج کر رہے ہیں اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے باوجود کرپشن میں ملوث معطل شدہ تعلقہ ایجوکیشن آفسران قمرالنسا انصاری نائلہ دایو صدیق میرانی اور کلرکوں نے ابھی تک کرپشن میں لوٹی ہوئی رقم واپس نہیں کی ۔ بلکہ بااثر راشی آفسران نے تعلیم دشمن مافیہ سے ملی بھگت اور گٹھ جوڑ کر کے سیکرٹری تعلیم سندھ اور ڈائریکٹر تعلیم لاڑکانہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سازشیں تیز کر دی ہیں جس کے لیے سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالجبار دایو اور ڈی ای او پرائمری خدا بخش دایو چندہ اکٹھا کرنے کے علاوہ حکومتی بااثر شخصیات سے رابطے میں ہیں جو ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی بہتری اور طلبہ و طالبات کے صحت مند تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مختص اسپیسفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن طلبہ و طالبات کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے جو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے پاکستان میں تعلیم پر کام کرنے والے عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیسیفک فنڈز میں کرپشن کرنے والے آفسران سمیت کلرکوں سے کرپشن میں لوٹی ہوئی رقم واپس کروا کر شفاف طریقے سے اسکولوں کی بہتری اور طلبہ و طالبات کے تعلیمی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے ۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ضلعی ممبر حفیظ جتوئی نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اسپیسیفک فنڈز میں ہونے والی کرپشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔