سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: مبینہ گھریلو تشدد اور ہراسانی کے خلاف خاتون کی پریس کلب میں اپیل، تحفظ و انصاف کا مطالبہ
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: مبینہ گھریلو تشدد اور ہراسانی کے خلاف خاتون کی پریس کلب میں اپیل، تحفظ و انصاف کا مطالبہ
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کے علاقے سول اسپتال عثمانیہ مسجد کی رہائشی مگسی برادری سے تعلق رکھنے والی مسمات شاہدہ نواز نے مبینہ گھریلو تشدد، ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ کر تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے۔احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مسمات شاہدہ نواز نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر محمد نواز مگسی، دیوروں رشید مگسی اور زاکر مگسی سمیت ساس نے انہیں مبینہ طور پر غیر اخلاقی کام کر کے رقم کمانے پر مجبور کیا اور انکار کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے دوران انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت دی گئی۔متاثرہ خاتون نے مزید الزام لگایا کہ ان کے دونوں دیوروں نے ان کی عزت پر ہاتھ ڈالا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہوں نے ڈی آئی جی آفس میں شکایت درج کرائی، جہاں سے انہیں سی سیکشن تھانے بھیجا گیا، تاہم ان کے بقول پولیس کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہیں کیا گیا۔مسمات شاہدہ نواز کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے چار بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر انہیں یا ان کے بچوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ان کے شوہر، ساس اور دونوں دیوروں پر عائد ہوگی۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے Supreme Court of Pakistan، Government of Sindh، Sindh Police، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں اور ان کے بچوں کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔