November 17, 2026

*حکومتی پابندی کے باوجود پنجابی گانے کی پرفارمنس، ضلعی انتظامیہ پر کارروائی نہ ہونے پر سوالات*

Screenshot_2026-02-14_142449

*حکومتی پابندی کے باوجود پنجابی گانے کی پرفارمنس، ضلعی انتظامیہ پر کارروائی نہ ہونے پر سوالات*

ضلع جھنگ میں حکومتی پابندی کے باوجود گزشتہ روز چناب کالج اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں مبینہ طور پر پنجابی گانوں کی پرفارمنس پر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں 132 پنجابی گانے چلانے پر مقدمہ درج ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود چناب کالج جھنگ میں ایک گلوکارہ نے اسٹیج پر ضلعی انتظامیہ اور پرنسپل چناب کالج جھنگ کی موجودگی میں پابندی گیت “نک دا کوکا” پیش کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پروگرام میں ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے، مگر اس مبینہ خلاف ورزی پر تاحال کسی ذمہ دار افسر کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور شہری حلقوں نے اس معاملے کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پنجاب بھر میں شہریوں کے چالان اور مختلف واقعات میں سخت کارروائیاں کی جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب ضلعی سطح پر سرکاری پروگرام میں حکومتی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی کے باوجود خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، متعلقہ حکومتی اداروں اور آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افسران کے کردار کا تعین کیا جائے اور مبینہ غفلت یا خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون کی یکساں عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ایسے پروگراموں میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے تنازع یا امتیازی طرزِ عمل کا تاثر ختم ہو اور عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔
@all