November 17, 2026
Screenshot_2026-02-14_142449

ڈاکٹر کی ڈائری ✍️
To whom it may concern ‼️

یقین کر لیں کہ میں روزانہ کلینک پہ روزانہ تیس سے چالیس فیصد پیشنٹس ایسے دیکھتا ہوں جنہیں بظاہر کوئی تکلیف نہیں ہوتی ماسوائے اوور ویٹ ہونا اور روٹین میں کسی واک ایکسرسائز کا نہ ہونا یعنی sedentary life style اور اُنکے ہاتھ میں رپورٹس ہوتی ہیں جن میں ایک تو ؛

۱-فیٹی لیور ہوتا ہے یعنی الٹراساؤنڈ پہ جگر میں چربی کے آثار نظر آنا اور liver function test میں جگر کی سوزش کا ٹیسٹ جسے ALT/SGPT کہتے ہیں زیادہ آنا ۔۔

۲-اور دوسرا کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز لیولز زیادہ ہونا ۔۔
۳-یورک ایسڈ لیولز کا زیادہ ہونا

۴ بارڈر لائن شوگر لیولز زیادہ ہونا بالخصوص تین ماہ شوگر کا ایوریج ٹیسٹ HBA1C کا نچلی سطح سے زیادہ لیکن پراپر شوگر ڈیکلئیر ہونے کی سطح سے کم ہونا یعنی pre diabetes

اب اگر کسی بھی وجہ سے روٹین ٹیسٹ کروانے پہ یہ سب چیزیں unexpectedly نکل ہی آتی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ کا شُکر ادا کرنا چاہیے کہ یہ سب Tendencies ہمارے جسم میں پہلے سے موجود تھیں (وراثتی طور پہ بھی ہو سکتا ہے) لیکن ہم ان سب سے لاعلم تھے،اب ہم اپنے دُشمن کو جان چُکے ہیں اور اس سارے گروپ آف کنڈیشنز کی اچھی بات یہ ہے کہ ان سے صحت و زندگی کو فوری خطرہ نہیں ہوتا لیکن لانگ ٹرم خطرہ البتہ ضرور ہوتا ہے ۔۔
And we need to take them seriously as a challenge to to modify our lifestyle and let me say k

ان سب کا ایک کامن حل صرف واک ایکسرسائیز، وزن کم کرنا،خوراک میں بیلنس لانا ہے اور یقین کر لیں کہ جو لوگ قدرت کی طرف سے یہ چیلنج (بطور آزمائش) قبول کرلیتے ہیں وہ صرف لائف سٹائل چینج کر کے ہی بغیر میڈیسنز کے اوپر بیان کردہ ساری کنڈیشنز ریورس کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔۔

جبکہ کچھ کیسز میں ہمیں میڈیسنز کی سپورٹ ایڈ کرنا پڑتی ہے جیسا کہ میں نے کل ہی وزن کم کرنے والے ہفتہ وار انجکشنز semaglutide/Tirzepidide سے متعلق personal experience شیئر کیا تھا جو کہ ان سب کنڈیشنز کی بھی رکمنڈڈ ٹریٹمنٹ ہے اور ہمارا آج کا ٹاپک آف ڈسکشن بھی
جس کا نچوڑ حتی الامکان آسان اور نان میڈیکل زبان میں مفاد عامہ کیلئے آج کی معلوماتی ڈائری میں شیئر کیا گیا ہے ۔۔

ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ