November 17, 2026

بہاول پور اور بہاولنگر کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہنے والے انسپکٹر اسلم بلوچ پر 8سال تک

FB_IMG_1771058122002

بہاول پور اور بہاولنگر کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہنے والے انسپکٹر اسلم بلوچ پر 8سال تک خاتون سے زیادتی اور بچی کی پیدائش سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزاما ت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈیرہ بکھا بہاول پور کی رہائشی خاتون شازیہ ظہور نے الزام عائد کیا ہے کہ تقریباً آٹھ سال قبل اسلم بلوچ تھانہ عباس نگر بہاولپور میں بطور ایس ایچ او تعینات تھا اوروہ کام کے سلسلے میں تھانہ گئی جہاں ایس ایچ او اسلم بلوچ نے اس کا نمبر لے لیا اور رابطہ شروع کر دیا۔ بعد ازاں اسلم بلوچ کا تبادلہ ضلع بہاولنگر ہو گیا اور وہ تھانہ میکلوڈ گنج میں بطور ایس ایچ او تعینات ہوا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسلم بلوچ نے اسے میکلوڈ گنج بلایا اور دور روز تک زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔شازیہ ظہور نے الزام عائد کیا کہ اسلم بلوچ نے اس کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بنائیں اور اسے پولیس مقابلے کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اسلم بلوچ نے شادی کا جھانسہ دے کر تقریباً آٹھ سال تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کی عمر اس وقت چار سال ہے۔شازیہ ظہور کا کہنا ہے بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے پر حقیقت سامنے آجائے گی۔

پولیس تھانہ میکلوڈ گنج بہاولنگر نے خاتون شازیہ ظہور کی درخواست پر انسپکٹر اسلم بلوچ کے خلاف جنسی زیادتی کے جرم کا مقدمہ در ج کر لیا ہے۔