November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ریلوے اسٹیشن دوڑمیں ریلوے اراضی پر قبضے،

IMG-20260214-WA0172

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ریلوے اسٹیشن دوڑمیں ریلوے اراضی پر قبضے، انسپیکٹر آف ورکس نوابشاہ،اسکے عملے اور پلیٹر صالح میمن کا اہم کردار،ریلوے اراضی پر پختہ دکانیں اور گھر تعمیر،ریلوے افسران بھاری رشوت کے عوض خواب غفلت میں مدہوش رہے،بدعنوان افسران ریلوے اراضی کی نیلامی میں رکاوٹ،نیلامی سے انکی ناجائز آمدنی بند ہوجائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نوابشاہ سب ڈویژن کے بعض بدعنوان افسران اور عملے کی جانب سے پاکستان ریلویز اور عوامی مفاد کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں اور انکی جانب سے پاکستان ریلویز دشمنی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ اور انکا عملہ گذشتہ کئی سالوں سے سب ڈویژن ریلویز نوابشاہ میں تعنیات ہے،اور بھاری رشوت کے عوض ریلوے اراضی پر قبضے میں ملوث ہے،ذرائع کے مطابق پلیٹر صالح میمن اور کلارک سلیمان میمن ماموں بھانجے کی جوڑی ہے،اور انکی ملی بھگت سے دوڑ اور باندھی ریلوے اسٹیشن کے اطراف ریلوے کی قیمتی اراضی پر قبضے کرکے پختہ دکانیں اور گھر تعمیر ہوچکے ہیں جوکہ ظاہر ہے کہ راتوں رات تو تعمیر نہیں ہوئیں،بھاری رشوت وصول کرکے قبضے کی اجازت دی گئی۔اور قبضے سے لے کر تعمیرات تک یہ افسران خاموش رہے،دوڑریلوے پھاٹک کے قریب کئی دکانداروں نے کچی آبادی کی رجسٹری حاصل کرلی ہے،ذرائع کے مطابق ریلویز نوابشاہ کی مبینہ نااہلی اور رشوت وصولی کے سبب دوڑ اور باندھی شہر میں ریلوے اراضی پر تیزی سے قبضے ہورہے ہیں،پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے گذشتہ دنوں دوڑ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک نئی دکانوں کی تعمیر کے حوالے سے نیلامی مقرر کی گئی،مگر ریلویز نوابشاہ کے بدعنوان افسران اور عملے کی ملی بھگت کے سبب اس نیلامی میں شہریوں نے حصہ نہیں لیا،ذرائع کے مطابق ریلوے افسران ریلوے اراضی پر نئی دکانوں کی تعمیر میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں،نئی دکانوں کی تعمیر کے حوالے سے بوگس نقشہ بنایا گیا،اور ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور سے منظور شدہ کوئی بھی پلان اور نقشہ نہیں بنایا گیا،جبکہ نئی دکانوں کے ریٹ بھی پرانی دکانوں کے مقابلے میں زائد رکھے گئے،ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز ہیڈ کوآرٹر لاہور کی جانب سے آج تک دوڑ ریلوے اسٹیشن کے اطراف قیمتی اراضی پر قبضوں کا کوئی بھی نوٹس نہیں لیا گیا ہے،اور نہ ہی بدعنوان افسران اور عملے کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے،دوڑ کے کئی شہری ریلوے اراضی پر نئی دکانیں نیلامی کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں،دوڑ کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلویز،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز لاہوراور ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ریلویز ہیڈ کوآرٹر لاہور سے ایک انکوائری ٹیم ارسال کرکے ریلوے کی اراضی قبضے اور اس میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف کاروائی کی جائے،اور ریلوے اراضی کی مناسب ریٹ پر نیلامی کی جائے