25

فیصل آباد۔۔۔۔۔ اللہ تعالی کی مخلق کی خدمت کرنے کا موقع ملنا بڑی خوش قسمتی ھے۔روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن کی

فیصل آباد۔۔۔۔۔
اللہ تعالی کی مخلق کی خدمت کرنے کا موقع ملنا بڑی خوش قسمتی ھے۔روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیرپرسن میڈم شبانہ ناز نے گزشتہ روز المصطفے ہاوس میں المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکر ھم دکھی انسانیت کی خدمت کرسکتے ھیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ھیں۔میڈم شبانہ ناز نے باغبان ووکیشنل سنٹر جس میں کمپیوٹر۔سلائی اور بیوٹیشن کے کورسز کروائے جارھے ھیں کے بارے تفصیل سے بتایا۔ڈاکٹر خالد حسین نے انہیں ٹرسٹ والنٹئیر فاؤنڈیشن نیٹ ورک میں شمولیت کی دعوت دی۔جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔روشنی ویلفیئر آرگنائزشین آب نیٹ ورک کا حصہ ھوگی۔اس موقع پر انھوں نے نیٹ ورک کے صدر اور سنیئر صحآفی ارشد انصاری کو فیصل آبآد پریس کلب کا ایگزیٹو ممبر منتخب ھونے پر مبآرکبآد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں