ٹھٹہ: رپوٹ عبدالعزیزشیخ پاڳارو سید گل بہار شاہ شیرازی کی جانب سے مخدوم
ٹھٹہ:
رپوٹ عبدالعزیزشیخ
پاڳارو سید گل بہار شاہ شیرازی کی جانب سے مخدوم محلہ میں قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز شاہ شیرازی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں محلے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں پاڳارو سید پیر ڏنو شاہ شیرازی، پاڳارو سید سونو شاہ شیرازی، پاڳارو سید منصور شاہ شیرازی، پاڳارو سید عبدالصمد شاہ شیرازی، وڈیرو محمد عرس گندرو، وڈیرو نثار احمد چھٹو گندرو، وڈیرو محمد حسن صابرو، محمد خان ملاح، ممتاز سوپارو اور شہریار ڈھولو سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور ایم این اے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ایاز شاہ شیرازی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی حکومت نے ٹھٹہ–سجاول ضلع میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں جبکہ مزید منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، اور مخدوم محلے کے غریب علاقے میں شیخ برادری کے لیے بجلی کا ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا
آخر میں سید ایاز شاہ شیرازی نے تقریب میں شریک معزز مہمانوں اور محلے کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔