افغانستان کے شہر بامیان میں بدھا کے دو دیو ہیکل مجسمے تھے۔
افغانستان کے شہر بامیان میں بدھا کے دو دیو ہیکل مجسمے تھے۔
ان مجسموں کوقریب چھ سو سال بعد از مسیح تعمیر کیا گیا تھا۔ 2001 میں سٹوڈنٹس نے اپنے پہلے دور حکومت کے دوران ان مجسموں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ جی ہمارے اسلامی ملک میں یہ بت پرستی کے نشانات نہیں رہیں گے۔ بعض بدھ مت کی اکثریت رکھنے والے ممالک نے ان مجسموں کو اپنے ممالک لے جانے کی درخواست بھی کی مگر بت شکن اسلامی “مجاہدین ” نے انکار کر دیا۔
یوں مارچ 2001 میں ان دونوں مجسموں کو بارود لگا کر اڑا دیا گیا۔۔
بعد میں حالات تبدیل ہوئے وقت کی سوئیاں گھومیں سٹوڈنٹس پہ امریکہ نے نیٹو سمیت حملہ کیا یہ پاکستان کی مدد سے چھپتے چھپاتے گوریلا جنگ لڑتے رہے۔
بلآخر 2021 میں امریکہ یہاں سے واپس چلا گیا اور سٹوڈنٹس واپس حکومت میں آ گئے۔
اکتوبر 2025 میں ان کی حکومت کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا تو اسے ایک پریس کانفرنس کیلئے انہی بدھا کے تباہ شدہ مجسموں کی ایک پینٹنگ کے نیچے بٹھایا گیا اور یہ بت شکن مطمئن بے غیرت اس تصویر کے نیچے بیٹھ بھی گیا۔